ہندوستان میں 86 ہزار نئے کیس، دنیا میں 2.65کروڑ متاثرین

0

نئی دہلی/ واشنگٹن (یو این آئی)
 ملک میں دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ وائرس کے 86ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، تاہم اسی عرصہ کے دوران 70ہزار سے زائد مریضوں کی صحتیابی سے ایکٹیو کیسز 21.04فیصد پر آگئے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 86432نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 4023179ہوگئی ہے ۔ گزشتہ تین دن سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 83ہزار سے زائد رہے ہیں۔ بدھ کے روز83883 اور جمعرات کو 83341کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔وہیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70072مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3107223ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز میں 15271مریضوں کے اضافے سے مجموعی تعداد 846395ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران ملک کی صرف 12ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1089اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69561ہوگئی ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 21.04 فیصد،شفایابی کی شرح 77.23 فیصد اور اموات کی شرح 1.73 فیصد ہے ۔
دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.65کروڑ اور اس جان لیوا وبا سے 8.73لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 26521304افراد کو متاثر اور 873260افراد کو ہلاک کیا ہے ۔متاثر و ہلاکت کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61لاکھ سے تجاوز کرکے 6199998اور اب تک 187750افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔برازیل جو دنیا کے کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اب تک اس ملک میں 4091801افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ 125502افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 86432 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 4024179ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران70072مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3107223ہوگئی ہے اور 1089اموات سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69561ہوگئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS