دنیا میں کورونا کی ہلاکت خیزی، 24 گھنٹوں میں 17 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل

0

واشنگٹن:(یو این آئی) دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کی وجہ سے 17396 افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44.41 لاکھ سے زائد جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 21.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں
میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21 کروڑ 25 لاکھ 40 ہزار 737 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 44 لاکھ 41 ہزار 321 ہوچکی ہے۔
دنیا میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اس مہلک وبا کے متاثرین افراد کی تعداد 3.79 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور 6.29 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ موذی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25،467 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار 773 ہو گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 39 ہزار 486 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار 112 ہو چکی ہے۔
اسی عرصے میں فعال کیسز 14،373 سے گھٹ کر تین لاکھ 19 ہزار 551 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 354  مریضوں
کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 35 ہزار 110 ہو گئی ہے۔
ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.98 فیصد ہو گئی ہے ، جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.68 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔برازیل کورونا وائرس سے متاثرہونے کے لحاظ سے اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں جان لیوا کووڈ19 کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.05 کروڑ سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.74 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS