دہلی میں چوتھے دن بھی کورونا سے موت نہیں

0
image:theindianexpress

نئی دہلی،(یواین آئی)دہلی میں مسلسل چوتھے دن ہفتے کے روزکورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ یہ 23واں موقع ہے جب میٹرو سٹی میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد سے ایک دن میں صفر موت درج کی گئی ہے۔اس سے پہلے جمعہ،جمعرات اوربدھ کے روز بھی یہاں صفر موت درج کی گئی تھی۔محکمہ صحت کے مطابق دہلی میں ابھی 354 فعال کیسزہیں۔دہلی میں اب تک کورونا وائرس کے1437929 کیسز درج کیے گئے ہیں،وہیں اس بیماری سے 25082 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS