دہلی میں مہنگے ہوٹلوں میں بنائے گئے کورونا سنٹربند ہوں گے

0

نئی دہلی: دہلی سرکار نے راجدھانی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے آرہی کمی کے پیش نظراسپتالوں سے جوڑکرمہنگے ہوٹلوں میں بنائے گئے کورونا کیئر سنٹروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کے روزاس کی اطلاع دی۔ کیجریوال نے کہا کہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کچھ ہوٹلوں کوکورونا کیئراسپتالوں میں تبدیل کیا گیا تھا۔حکومت نے 25 سے زائدہوٹلوں میں کووڈ کیئرسنٹر بنائے تھے۔دہلی میں گزشتہ کچھ وقت سے مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ اب اسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد میں گراوٹ آئی ہے۔موجود ہ وقت میں کافی تعداد میں بیڈ خالی ہیں۔ مریض نہ ملنے کے سبب ہوٹل منیجر مسلسل سرکار اورضلع انتظامیہ سے اپنے ہوٹل کو چھوٹ دینے کی مانگ کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض نہ ملنے کے سبب ان کا خرچ نہیں نکل رہا ہے۔ 
دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے جون کے آخرمیں دہلی میں سوا دو لاکھ اورجولائی کے آخرتک ساڑھے پانچ لاکھ مریض آنے کے اندیشہ کے سبب بڑے پیمانے پربندوسب کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں مرکز نے چھترپور کے بھائی مائنس کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس میں دو ہزار بستروں کا سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ۔19 کیئرسنٹر بنایا تھا۔ اس کے علاوہ آٹھ ہزاربستروں کے بندوبست کے لئے پانچ سوریلوے کوچ دیئے گئے تھے۔ 
کیجریوال نے کورونا کی جانچ کے موجودہ رہنما خطوط کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی مریض کااینٹیجن ٹیسٹ نگیٹیو ہے لیکن علامات ہیں تو اس کا آرٹی ۔پی سی آر ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔ ان رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے حکام کو ہدایت دی گئی ہے۔ 
دہلی کے وزیر صحت کی طرف سے منگل کے روزجاری بلیٹین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملے 1056 رہے اور دہلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 275 پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں صحتیابی کی شرح بھی بڑھ کر 88.83فیصد ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 3881 ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS