فیروزآباد:خراب کھانے کی شکایت کرنےوالے کانسٹبل کا دعویٰ،مجھے جبری چھٹی پر بھیجا گیا

0

نئی دہلی (ایجنسی) : فیروزآباد پولیس لائن میں تینات کانسٹبل منوج کمار کے ذریعہ میس میں ملنے والے کھانے کی شکایت کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز شوسل میڈیا پر منوج کمار کا ایک ویڈیو وائرل ہواہے۔ جس میں وہ تھالی لئے روتے ہوئے کھانے کی کوالٹی پر ساول اٹھا رہے ہیں۔

وہیں اب منوج کمار کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھے دھمکی دی جارہی ہے۔
ایک یوٹیوٹ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے منوج کمار نے بتایا کہ میس کا کھانا خراب ملتا ہے، دال میں پانی اور سبزی بیکار ملتی ہے۔ اس طرح کا کھانا ہمیشہ دیا جاتا ہے۔ منوج کمار نے بتایا کہ میں نے کھانا کی کوالٹی کی بات کی لیکن میرے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ جس کے بعد میں اپنے کھانے کی ویڈیو بنایا ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS