نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ملک کے ہر غریب کو پکا مکان دینے کے عزم کے تحت عوامی شراکت سے تین کروڑ سے زیادہ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے ملک کے ہر غریب کو پکا مکان دینے کے عزم میں ایک پڑاو¿ طے کیا ہے ۔ تین کروڑ سے زائد گھروں کی تعمیر عوام کی شراکت سے ہی ممکن ہوئی ہے ۔ بنیادی سہولیات والے یہ گھر آج خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بھی بن چکے ہیں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پردھان منتری آواس (گرامین) یوجنا کے تحت اب تک 2.52 کروڑ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں اور اس کے لیے 1.95 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے ۔ پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت ہر مستفید شخص کو ایل پی جی کنکشن کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک شہری علاقوں میں 58 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ اس کے لیے 1.18 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے ۔اس اسکیم کے تحت گھرکی خاتون رکن یا مشترکہ نام پر ملکیت ہوتی ہے ۔ ہر گھر میں کچن، بیت الخلا اور پانی کی سہولت دی جاتی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS