دہلی اسمبلی انتخاب: کانگریس اور آر جے ڈی میں اتحاد

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے محاذ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خبر کے مطابق کانگریس اور بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتادل (آر جےڈی) دلی اسمبلی انتخاب مل کر لڑے گی۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان ہوئے سمجھوتے کے تحت آر جے ڈی کو4 سیٹیں دی گئی ہیں۔ دلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے سنیچر کے روز پریس کانفرنس کی۔ انہوں کہا کہ دونوں پارٹیوں نے دلی اسمبلی انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے دلی انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری پی سی چاکو بھی موجود تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آر جے ڈی اپنے انتخابی نشان پر انتخاب لڑے گی، کانگریس کے صدر چوپڑہ نے کہا کہ ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ابھی یہ فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے کہ آر جے ڈی کون کونسی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ واضح رہے کہ بہار میں آر جےڈی کے عظیم اتحاد کا کانگریس حصہ ہے۔ حال ہی میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور آر جے ڈی نے مل کر انتخاب لڑا تھا۔ دلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لئے انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS