گجرات میں بی جے پی کو بے دخل کرنے کا صحیح موقع:کھڑگے

0

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو گجرات کی بی جے پی حکومت پر غلط حکمرانی کا الزام لگایا اور کہا کہ حکمراں پارٹی کو بے دخل کرنے کا یہ صحیح وقت ہے ۔ کھرگے نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اب تبدیلی کا وقت ہے ۔ بی جے پی کی27 سال کی ’غلط حکمرانی‘کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ اب گجرات کی تعمیر نو کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اساتذہ کی 28 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔ تقریباً 700 پرائمری اسکول ایک استاد چلا رہے ہیں۔ بی جے پی نے بچوں کا مستقبل خراب کیا ہے ۔ کانگریس صدر نے امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔ گجرات میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو 89 اسمبلی حلقوں میں اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS