کانگریس کا امریندر کی قیادت میں پنجاب اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

0
OneIndia

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعلیٰ امریندر سنگھ اور ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان پنجاب کانگریس میں جاری کشا کش کے درمیان پارٹی کے ریاستی انچارج ہریش راوت نے کہا ہے کہ پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑے گی۔ مسٹر راوت نے کہا کہ پنجاب کانگریس میں مسٹر سدھو اور کیپٹن امریندر سنگھ کے مابین تنازع جلد حل ہو جائے گا اور وہ کانگریس صدرسونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی سے مل کر صورتحال سے انہیں آگاہ کریں گے۔کانگریس کے ریاستی انچارج نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنماؤں کو مسز گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی پر پورا بھروسہ ہے اور پارٹی قیادت جو بھی کہے گی اس پر عمل کریں گے ، لہذا انہیں پورا یقین ہے کہ پارٹی لیڈر اپنے اختلافات بھول جائیں گے اور اگلی اسمبلی میں سرکار بنانے کیلئے انتخابات میں متحد ہو کر کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے مخالف دھڑے کے پانچ سرکردہ رہنما منگل کو دہلی پہنچ گئے ہیں اور مسز گاندھی سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سدھو دھڑے کے یہ تمام رہنما دہلی میں کیپٹن کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS