اقتدارمیں آئے تو کسان مخالف تینوں قوانین ختم کردیں گے: سونیا -راہل

0

نئی دہلی: کانگریس صدرسونیا گاندھی اور سابق صدرراہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارمیں آنے پرحال ہی میں پاس کسان مخالف تینوں قوانین کو پھاڑکر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے۔
کانگریس پارٹی شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسز گاندھی اور راہل گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ جب کانگریس مرکز میں اقتدار سنبھالے گی تو وہ پہلے کسان مخالف قوانین کو ختم کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس شروع سے ہی ان تینوں قوانین کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ ان قوانین کی مخالفت کرنے پران کے ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں معطلی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں ہیں،وہاں کسانوں کوان قوانین کی وجہ سےکوئی نقصان نہ ہو اسی لئے ان کے تحفظ کیلئے الگ سے قانون بنایا جارہاہے ۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ کسانوں کا تعلق کسی خاص پارٹی سے نہیں ہے بلکہ ہرایک سے ہے اور وہ ہرایک کی بھوک مٹانے کے لئے اپنی جی توڑ محنت سے کام کرتا ہے لہذا کسان کی بات سنی جانی چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS