پولیس ہیڈ کوارٹر میں کمشنر سکریٹریٹ قائم

0
the week

نئی دہلی (متالی چندولا؍ایس این بی) : پولیس کمشنر بنتے ہی راکیش استھانہ نے پولیس ہیڈکوارٹر میں کمشنر سکریٹریٹ بنادیا ہے۔ اس سکریٹریٹ میں 2ڈی سی پی، ایک ایڈیشنل سی پی اور ایک اے سی پی سطح کے افسران کی تقرری کی گئی ہے۔ سکریٹریٹ بنانے کا منصوبہ عام طور پر ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) اور پیراملیٹری فورس میں ہی دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اب دہلی پولیس میں بھی ایسا انتظام کردیاگیا ہے۔ عام طورپر سکریٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ میں ڈی جی الگ الگ یونٹس کے لیے اپنے انچارج کی تقرری کرتے ہیں اور راست ڈپارٹمنٹ سے جڑے اپڈیٹ مانگتے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی پولیس میں یہ پہلی بار ہے کہ 2ایڈیشنل ڈی سی پی کے ساتھ ایک ایڈیشنل سی پی رینک کے افسر کی تقرری کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ اس کے لیے ایک اے سی پی رینک کے افسر کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔ ان افسران کو ملی ذمہ داری آئی پی ایس رومل بنیا کو کمشنر کا او ایس ڈی اور ایڈیشنل سی پی سکریٹریٹ بنایاگیا ہے۔ کے پی ایس ملہوترہ کو ڈی سی پی-1 اور ڈھال سنگھ پتلے کو ڈی سی پی-2کے طورپر تقرر کیاگیا ہے۔ کے پی ایس ملہوترہ وہی افسر ہیں جو این سی بی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کے عہدے پر رہ کر دیپکا پانڈوکون، سارا علی خاں، شردا کپور سے سشانت سنگھ راجپوت ڈرگس کنیکشن معاملے میں پوچھ گچھ کرچکے ہیں۔ وہیں ڈھال سنگھ نے جامعہ تشدد اور شاہین باغ مظاہرہ کے دوران اپنی ڈیوٹی نبھائی تھی۔ تنو شرما پہلے سول سروس سے جڑی ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS