ابھی تو آئے ہی ہیں،چرنجیت سنگھ چنی سے استعفی کا مطالبہ، خبر پڑھ کر رہ جائیں گے دنگ

0
image:thefinancialexpress

نئی دہلی،(یو این آئی) قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے جنسی ہراسانی-’می ٹو‘کے ایک معاملے میں پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سے استعفیٰ کامطالبہ کیاہے۔محترمہ شرما نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ایک ایسا شخص پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جس پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قابل اعتراض بات ہے کہ کسی اورکو ایسے تجربے سے نہیں گزرنا چاہیے جو ایک خاتون ہندوستانی انتظامی افسر کوہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چنی کو اس کے لیے جوابدہ بنایا جانا چاہیے اور انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں تصورکیا جاسکتا ہے۔ جب ایک خاتون انتظامی افسر کوانصاف نہیں مل رہا ہے تو کانگریس کسی عام خاتون کے تحفظ کو کیسے یقینی بناسکے گی۔محترمہ شرما نے کہا کہ کانگریس صدر ایک خاتون ہونے کے باوجود ‘می ٹو’ کے ملزم کو وزیر اعلیٰ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے اس واقعے کا نوٹس لیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے مسٹر چنی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ ایک ایسے شخص کو دیا گیا ہے جس نے سال 2018 میں ایک خاتون افسر کو نامناسب فون پیغام دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS