پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جاری کیا ممتا بنرجی کی بہو کیخلاف وارنٹ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بہو کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ مغربی بنگال کوئلہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جانچ میں شامل ہونے سے مبینہ طور پر انکار کرنے پر ای ڈی کی درخواست پر روجیرا بنرجی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔روجیرا بنرجی، ٹی ایم سی جنرل سکریٹری اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی بیوی ہیں۔ ای ڈی نے کئی بار روجیرا کو طلب کیا ہے لیکن وہ ایک بار بھی پوچھ گچھ میں شامل نہیں ہوئیں۔ اس کے بعد ای ڈی کی درخواست پر عدالت نے روجیرا بنرجی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ٹی ایم سی ممبرپارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سے دو بار پوچھ گچھ کی ہے۔ لیکن بار بار طلب کیے جانے کے باوجودروجیرا بنرجی پوچھ تاچھ میں شامل ہونے کے لیے تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی اور ان کی بیوی روجیرا کو 21 اور 22 مارچ کو دہلی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ بنرجی اور ان کی اہلیہ نے پہلے ای ڈی کے سمن کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا، لیکن عدالت نے انہیں کوئی راحت دینے سے انکار کر دیا۔ ٹی ایم سی ایم پی بار بار کہہ رہے ہیں کہ ای ڈی کو ان سے اور ان کی بیوی سے دہلی میں نہیں بلکہ کولکاتا میں پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS