کورونا وائرس وبا کسی کا چہرہ، ذات یا مذہب نہیں دیکھتی:اتر پردیش وزیراعلیٰ

    0

    اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ریاست کے ان طلباء کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی جو لاک ڈاون کی وجہ سے راجستھان کے کوٹہ میں پھنسے ہوئے تھے اور آج واپس آئے ہیں۔ 
    کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ان طلباء سے کہا کہ یہ بیماری کسی کا چہرہ ، قوم یا مذہب دیکھ کر نہیں آئے گی ،احتیاط ختم تو حادثہ ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے طلباء سے اس وبا سے بچنے کے لئے محتاط رینے کی ہدایت دی۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS