سات پاکستانی اقلیتی پناہ گزینوں کو شہریت سرٹیفکیٹ

0

مرکزی وزیر ایم ایل منڈاویانے جمعہ کو کہاکہ انہو ںنے گجرات کے کچھ میں 7پاکستانی اقلیتی پناہ گزینوں کو شہریت سرٹیفکیٹ دیاہے۔ جہاز رانی کے وزیر نے گجرات کے موربی اور کچھ اضلاع میں پناہ لینے والے پاکستانی اقلیتی پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔ سرکار نے شہریت ترمیمی قانون کو پارلیمنٹ کے ذریعے منظور کئے جانے اور صدر جمہورےہ کے دستخط کے بعد 13دسمبر کو نوٹیفائڈ جاری کردیاہے۔ منڈاویا کے ساتھ موجود ایک افسر نے کہاکہ علاقے میں پناہ گزینوں کے درمیان جشن کا ماحول ہے۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر پٹاخے چھوڑ کر اور ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس قانون کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے چہرے پر خوشی اور سکون نظر آرہا تھا۔غیرملکی اقلیتوں کو شہریت دےنے کا یہ پہلا معاملہ ہے، جس کی خبر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست ملک گیر مظاہرے کے دوران آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS