مودی سرکار عوامی جذبات کی توہین کر رہی ہے: سونیا

0

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے لوگوں سے تشدد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش نہ کرے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت لوگوں کی آواز دبا رہی ہے، جمہوریت میں عوامی آواز کو دبانا غلط ہے اور عوام کی آواز کو سننا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے عوام اور آئین کے حق میں کھڑی ہے۔
سونیا گاندھی نے کہا کہ ’بی جے پی حکومت کی پالیسیاں ملک کے خلاف ہیں۔ کانگریس عوام اور ملک کے آئین کے حق میں کھڑی ہے‘۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی باتیں سنے۔ نیز، جو کچھ ابھی ہو رہا ہے وہ جمہوریت میں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریت ترمیمی قانون متعصب ہے اور کانگریس پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے، کانگریس آئین کے وقار کو برقرار رکھنے کےلئے پرعزم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS