اتراکھنڈ: کلورین گیس سے ایس ڈی ایم اور سی او سمیت 34لوگ بیمار

0
pehalnews.in

رودر پور/نینی تال، (یو این آئی) : اترا کھنڈ میں اودھم سنگھ نگر ضلع کے رودر پور میں کلورین گیس کی زد میں آنے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس افسر سمیت 34افراد بیمار ہو گئے ۔ سب کی حالت اب نارمل بتائی جا رہی ہے ۔ضلع انتظامیہ جگل کشور پنت کے مطابق آج صبح ٹراجٹ کیمپ علاقہ میں لوگوں کے اچانک سانس لینے میں پریشانی اور آنکھوں میں جلن ہونے لگی۔ مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ انتظامیہ بھی فوری طور پر حرکت میں آگئی۔پولیس کی ایک ٹیم نے تفتیش میں لگ گئی ہے ۔ پولیس کو پتہ چلا کہ پاس کے کباڑی کے گودام میں گیس لیک ہوئی ہے۔ یہ رسا¶ گیس سلنڈر سے ہوا ہے۔ گیس کی زد میں آنے سے کل 34 افراد بیمار ہوگئے ۔ انھیں سانس لینے میں دقت اور الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ انتظامیہ نے تمام افراد کو اسپتال میں داخل کرایا اور علاقہ کو بھی خالی کروایا۔ ان میں سے کچھ افراد کو آئی سی یو میں بھی رکھا گیا ہے۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس پی ٹی سی منجو ناتھ کے مطابق ڈپٹی کلکٹر رودر پور کوستوبھ مشرا، پولیس آفیسر (سی او) آشیش بھاردواج اور فائر آفیسر بھی گیس کی وجہ سے کچھ حد تک متاثر ہوئے اور انھیں بھی اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔انھوں نے بتایا کہ تمام افراد اب خطرے سے باہر ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے ماہرین کو موقع پر بلایا گیا، جنھوں نے کلورین گیس کی تصدیق کی۔ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) اور پولیس ٹیم نے سلنڈر کو آبادی سے باہر نکال کر اسے غیر فعال کر دیاہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے کباڑ خانہ کی چھان بین کی گئی۔کچھ چوہے بھی موقع پر مردہ پائے گئے۔ ان میں سے کچھ کے نمونے بھر کر انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی وی آر آئی)، بریلی کو بھیجے گئے ہیں۔ کباڑ خانہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایم کی ہدایت پر بغیر لائسنس کباڑ خانوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔ خبر کے ساتھ ہی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی مسٹر منجو ناتھ نے کہا کہ تمام افراد خطرے سے باہر ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS