چین :زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہو ئی

0

چینگڈو (یو این آئی/ژنہوا) : چین کے صوبہ سیچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کو 6.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی اور 26 دیگر لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔گنجی تبتی خود مختار صوبے کے ریسکیو ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ منگل کی رات 9 بجے تک صوبے میں 40 افراد ہلاک، 14 لاپتہ اور 170 زخمی ہوئے ۔شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے منگل کی دیر رات تک یاآن شہر میں 34 افراد کے ہلاک، 12 لاپتہ اور 89 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔واضح رہے کہ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق پیر کی سہ پہر گنجی کی لوڈنگ کاؤنٹی میں شدید زلزلہ آیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS