چین: بچوں کے نامناسب رویہ کی سزا اب والدین بھگتیں گے

0
image:www.straitstimes.com

بیجنگ(ایجنسیاں)چین کی پارلیمنٹ میں آنے والے ایک مجوزہ بل کے مطابق بچوں کے نامناسب رویے کی سزا اب ان کے والدین کو دی جائے گی۔ مجوزہ قانونی مسودے کے مطابق بچوں کے نامناسب رویے پران کے والدین کو ایک پروگرام کے تحت سکھایا جائے گا کہ انہیں بچوں کی تربیت کس طرح کرنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانونی مسودے میں کہا گیا ہے کہ اگر پراسیکیوٹر نے والدین کی تربیت کے دوران بچوں کے نامناسب رویے یا ان میں پیدا ہونے والا مجرمانہ برتاو? دیکھا تو اس صورت میں اس کے سرپرست کی سرزنش ہوگی۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے ترجمان زانگ تیوی کے مطابق بچوں کے نامناسب رویوں کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ گھر کی طرف سے انہیں تعلیم و تربیت کا نہ ملنا ہے۔ مذکورہ مسودہ قانون میں والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے آرام، کھیل اور ان کی ورزش کے لیے وقت کا تعین کریں۔واضح رہے کہ چین کی وزارت تعلیم نے اس سے قبل بچوں کے لیے آن لائن گیم کھیلنے کو صرف 3 روز یعنی جمعہ تا اتوار صرف ایک گھنٹے تک محدود کر دیا تھا جب کہ بچوں کے ہوم ورک اور لازمی مضامین کی ٹیوشن کو بچوں پر اضافی بوجھ قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS