Image:ThePrint

امریکہ کو پیچھے چھوڑا، فہرست میں ہند چوتھے مقام پر، ملٹری ڈائریکٹ کی رپورٹ جاری
نئی دہلی،لندن:دفاعی امور سے جڑی ایک ویب سائٹ ’ملٹری ڈائریکٹ‘نے اتوار کو دنیا کے سب سے طاقتور فوجی ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق فوجی طاقت کے معاملے میں چین نے سب سے طاقتور ملک امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں ہندوستان کو اس فہرست میں چوتھے مقام پر رکھا گیاہے۔ ملٹری ڈائریکٹ کے ذریعہ اس فہرست کو سبھی طرح کے وسائل جیسے فوجی اہلکاروں کی تعداد،اوسط آلات سمیت کئی دیگر پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
ملٹری ڈائریکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں یہ کہا گیاہے کہ دنیا میں سب سے طاقتور فوج چین کی ہے۔ اس فہرست میں 82پوائنٹس کے ساتھ، وہ پہلے مقام پر ہے۔فوج پر اچھا خاصا فنڈ خرچ کرنے والا امریکہ 74پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اس کے بعد 69پوائنٹس کے ساتھ روس تیسرے اور 61 پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان چوتھے نمبر پر آتا ہے۔ وہیں 58 پوائنٹس کے ساتھ فرانس پانچویں نمبر پر ہے۔ برطانیہ اس فہرست میں 43پوائنٹس کے ساتھ 9ویں مقام پر ہے۔ اس فہرست میں تمام ممالک کے فوجی طاقت کا جائزہ لینے کیلئے طے 100مارکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ، سبھی طرح کے فوجی اہلکاروں کی تعداد، بری، بحری، فضائی اور ایٹمی وسائل اور تمام طرح کی آلات کی تعداد سمیت کئی دیگر پہلوؤں کو دھیان میں رکھ کر اس انڈیکس کو تیار کیاگیاہے۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ دنیا میں فوج پر سب سے زیادہ 732ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔ اس کے بعد چین دوسرے نمبر پر ہے، وہ 261ارب ڈالر اور ہندوستان 71ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی لڑائی ہوتی ہے تو سمندری لڑائی میں چین جیتے گا، فضائی لڑائی میں امریکہ اور زمینی لڑائی میں روس جیتے گا۔ اس ویب سائٹ میں شائع رپورٹ میں کئی اور بھی دعوے کئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS