Image:Free Press Journal

ممبئی :ممبئی پولیس کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے الزامات کے بعد این سی پی سربراہ شردپوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی پولیس کے سابق اسسٹنٹ پولیس کمشنر سچن وازے کی بحالی سابق کمشنر پرم بیر سنگھ نے کی تھی،وزیراعلیٰ یا وزیرداخلہ نے نہیں۔ رہی بات دیشمکھ کے استعفیٰ کی، تو اس پر فیصلہ ادھو ٹھاکرے لیں۔انہوں نے کہاکہ پرم بیر نے دیشمکھ پر سنگین الزامات لگائے ہیں، لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ہے۔ خط میں یہ بھی نہیں بتایاگیاکہ پیسہ کس کے پاس گیا۔ ساتھ ہی خط پر پرم بیر کے دستخط بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ سب مہاراشٹر سرکار کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔میں اتنا کہہ سکتاہوں کہ سرکار پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔دوسری طرف پوار نے دوبڑے لیڈروںکو دہلی طلب کیا ہے۔ اس میٹنگ میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور پارٹی کے مہاراشٹر پردیش صدر جینت پاٹل شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق این سی پی لیڈروں کے درمیان انل دیشمکھ پر لگے الزامات کے سلسلے میں غوروخوض کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS