چلی:حادثے کا شکار فضائیہ کا طیارہ ،38 سوار افراد ہلاک

0

سینٹیاگو:چلی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ هركیولس سی 130 گر تباہ ہو گیاهے ۔ اس طیارہ میں سوار 3 سویلین سمیت 38 افراد کی موت ہوگئی هے ۔ جائے حادثہ کی جانب ریسکیو مشن روانہ کر دیا گیاہے۔ چلی کی فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ میں عملہ کے 17 افراد اور 21 مسافر تھے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مسافروں میں 3 سویلین افراد بھی شامل ہیں۔
خبروں کے مطابق سی 130 ہرکولیس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق شام کے 4 بجے چلی کے پنٹا اریناز ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس کا ایک گھنٹے پانچ منٹ بعد کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کی تلاش کا کام جاری ہے، 2 ایف -16 طیارہ تلاش کیلئے جانیوالے 4 بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔ چلی کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS