تلنگانہ میں ریونت ریڈی سمیت 12 وزرا کی حلف برداری

0
تلنگانہ میں ریونت ریڈی سمیت 12 وزرا کی حلف برداری
تلنگانہ میں ریونت ریڈی سمیت 12 وزرا کی حلف برداری

حیدرآباد (یواین آئی): ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کے دوسرے وزیراعلیٰ کے طورپر آج دوپہر ٹھیک ایک بجکر 4منٹ پر ریونت ریڈی نے شہرحیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں حلف لیا۔گورنرڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ان کے ساتھ وزرا ملوبھٹی وکرامارکا،اتم کمارریڈی،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی،سیتکا،کونڈاسریکھا،سریدھربابو،پی سرینواس ریڈی،ٹی ناگیشورراو،دامودرراج نرسمہا، سدرشن ریڈی، پونم پربھاکر نے بھی حلف لیا۔

کانگریس کے سرکردہ لیڈران بشمول پارٹی کے صدرملکارجن کھرگے سونیاگاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، وزیراعلی کرناٹک سدارمیا، ان کے نائب ڈی کے شیواکمار، کرناٹک کے کئی وزراء اور پارٹی لیڈران کے علاوہ دوسری ریاستوں کے پارٹی لیڈران نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے 300افراد کے ارکان خاندان بھی شریک ہوئے ۔ حلف برداری تقریب میں تقریباً ایک لاکھ 30ہزار افراد شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش میں کانگریس ایم ایل اے کی حمایت میں نوجوان نے کیا منہ کالا

کانگریس کی مرکزی قیادت نے وسیع تر مشاورت کے بعد اس اہم ترین عہدہ کیلئے ریونت ریڈی کے نام کو قطعیت دی تھی۔ اس تقریب میں ریاست کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں پارٹی لیڈران اورکارکنوں نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS