ای ڈبلیو ایس ریزرویشن صحیح سپریم کورٹ میں مرکز کا موقف

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : حکومت نے اقتصادی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) کےلئے 10 فیصد ریزرویشن دیا ہے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، جہاں مرکزی سرکار نے ای ڈبلیوایس ریزرویشن کو صحیح ٹھہرایاہے۔ سپریم کورٹ میں حکومت نے کہا کہ ای ڈبلیوایس کوٹہ درج فہرست ذات وقبائل(ایس سی /ایس ٹی )کے حقوق میں کٹوٹی نہیں کرتا۔ مرکز نے یہ دلیل چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت، جسٹس دنیش مہیشوری، جسٹس ایس رویندر بھٹ، جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس جے بی پاردی والا کی آئینی بنچ کے سامنے دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS