سی بی ایس ای بورڈ کے 12 ویں کے نتائج کا اعلان

0

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی 12 ویں جماعت کی طالبات نے ایک بار پھر بازی ماری لے اور اس بار پانچ فیصد زیادہ طلبا بھی پاس ہوئے۔
سی بی ایس ای کی جانب سے پیر کے روز نتائج میں تریویندرم علاقہ 97.7 فیصد کے ساتھ پہلے مقام پر رہا جبکہ پٹنہ 74.57 فیصد کے ساتھ سب سے نچلے مقام پر رہا ہے۔ اس برس 92.15 فیصد طالبات اور 86.19 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں جبکہ 67.67 فئصد مخنث طلبا کامیاب ہوئے۔
ملک کے اسکولوں میں جواہر نوودیہ ودیالیہ 98.7 فئصد نتیجوں کے ساتھ سبھی اسکولوں میں سبھی اسکولوں سے آگے ہے جبکہ سنٹرل اسکول آرگنائزیشن 98.2 نتائج کےساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ سینٹرل تبت اسکول کے نتیجے 98.23 فیصد رہے۔ سرکاری اسکول کے نتائج 94.94 فیصد اور سرکاری امداد یافتہ اسکول 91.56 فیصد نتیجوں کے ساتھ ہے۔
سی بی ایس ای کی ریلیز کے مطابق اس برس 13109 اسکولوں کے 1192961 طلبا نے امتحانات دیئے جن میں سے 1059080 طلبا پاس ہوئے اور اس طرح اس برس یہ 88.78 فیصد نتائج رہے جو گزشتہ برس کی مقابلہ 5.38 فیصد زیادہ ہیں۔ 
اس برس گزشتہ برس کے مقابلے کم طلبا امتحان میں بیٹھے۔
ریلیز کے مطابق اس برس بنگلور 90.05 فیصد نتائج کے ساتھ دوسرے جبکہ چنئی 96.17 ، مغربی دلی 94.61، مشرقی دلی 92.24، پنچکولہ 92.52، چنڈی گڑھ 92.04، بھونیشور 91.46، بھوپال 90.5، پونے 90.24، اجمیر 87.60، نوئیڈا 84.87۔ گوہاٹی 83.37، دہرہ دون 83.22، پریاگ راج 82.49 فیصد مقام پر رہا۔
اس برس 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 30686 ہے جبکہ 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کی تعداد 157934 ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS