دسویں،12ویں کی امتحان فیس معاف کرنے سے متعلق عرضی خارج

0

سپریم کورٹ نے کورونا کی وبا کی وجہ سے گارجین کی مالی حالت کے پیش نظر دسویں اور بارہویں کے طلبہ کا امتحان کی فیس معاف کرنے کا مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) اور دہلی حکومت کو ہدایت دئے جانے سے متعلق عرضی منگل کو مسترد کردی۔

جسٹس اشوک بھوشن ،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ  نے دہلی ہائی کورٹ کے 28 ستمبر کے حکم کے خلاف غیر سرکاری تنظیم سوشل جیورسٹ کی عرضی یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ وہ اس طرح کی ہدایت نہیں دے سکتی ۔
سپریم کورٹ نے سوشل جیورسٹ کی جانب سے پیش اشوک اگروال سے کہا کہ کوئی عدالت حکومت کو ایسا کرنے کی ہدایت کیسے دے سکتی ہے؟جسٹس بھوشن نے کہا،’’آپ کو حکومت کو یہ درخواست دینی چاہئے۔یہ عرضی خارج کی جاتی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے عرضی گزاروں کو اس عرضی کو کیجریوال حکومت اور سی بی ایس ای کے سامنے درخواست کے طورپر دینے کی ہدایت دی تھی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS