میکسیکو میں ٹینکر دھماکے میں 14 افراد ہلاک

    0

     میکسیکو میں تیپک-گواڈلجارہ شاہراہ پر پیر کے روز گیس  سے بھرے ٹینکر کے ایک   گاڑی سے ٹکرا نے  کے بعد دھماکے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
    نایرٹ اسٹیٹ پراسکیوٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ پراسکیوٹر دفتر نے پیر کے روز ٹویٹ کرکے بتایا کہ "ہم  فی الحال، ایک اور شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں، آج صبح تیپک -گواڈلجارہ شاہراہ پر سڑک حادثے میں مجموعی طور پر 14 افراد کی موت ہوگئی"۔
    انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ کل اس وقت پیش آیا جب گیس سے بھرے ٹینکر  ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا۔ الٹتے ہی ٹینکر پھٹ گیا۔  ٹینکر کے پلٹ جانے سے اس میں دھماکہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد  تقریبا  دو ہیکٹر اراضی میں آگ پھیل گئی  اور تین دیگر گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئيں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS