سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے گھر کی تلاشی لی

0
سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے گھر کی تلاشی لی
سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے گھر کی تلاشی لی

نئی دہلی (یو این آئی): مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لئے 2,200 کروڑ روپے کے تعمیراتی کام کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ریاست کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے گھر میں جمعرات کو تلاشی مہم چلائی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے جموں و کشمیر کے کچھ مقامات سمیت 30 مختلف مقامات پربھی تلاشی لی۔
ملک نے الزام لگایا تھا کہ انہیں دو فائلوں کو منظوری دینے کے لئے 300 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی، جن میں سے ایک کیرو پروجیکٹ سے متعلق تھی۔

جموں و کشمیر حکومت نے 2022 میں اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ کیس سال 2019 میں کیرو پروجیکٹ کے لیے تقریباً 2200 کروڑ روپے کے تعمیراتی کاموں کا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دینے میں بدعنوانی کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ پرستی کے نام پر ووٹ حاصل کرنا جمہوریت کیلئے سم قاتل: فاروق عبداللہ

ایجنسی نے اس معاملے میں چناب ویلی پاور پروجیکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سابق چیئرمین نوین کمار چودھری، سابق عہدیداروں ایم ایس بابو، ایم کے متل اور ارون کمار مشرا اور پٹیل انجینئرنگ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS