عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان دہلی-گوا سمیت دیگر ریاستوں میں سیٹوں پر ہوا اتفاق، اعلان جلد متوقع

0
عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان دہلی-گوا سمیت دیگر ریاستوں میں سیٹوں پر ہوا اتفاق، اعلان جلد متوقع
عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان دہلی-گوا سمیت دیگر ریاستوں میں سیٹوں پر ہوا اتفاق، اعلان جلد متوقع

 نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق AAP دہلی میں 4 سیٹوں پر اور کانگریس 3 سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ کانگریس اور AAP کے دہلی اتحاد کے فارمولے میں عام آدمی پارٹی نئی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی اور جنوبی دہلی سے الیکشن لڑ سکتی ہے۔ جبکہ کانگریس مشرقی دہلی، شمال مشرقی دہلی اور چاندنی چوک سے الیکشن لڑ سکتی ہے۔ اتحاد کے تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے گھر پر میٹنگ ہوئی ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، دہلی کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی 4 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، کانگریس 3 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ کانگریس نے گجرات میں دو سیٹیں عام آدمی پارٹی کو دی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار گجرات کی بھروچ اور بھاو نگر سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے۔ عام آدمی پارٹی نے چندی گڑھ کی سیٹ کانگریس کو دے دی۔ گوا میں عام آدمی پارٹی نے جنوبی گوا کی سیٹ پر اپنے امیدوار کا اعلان کیا تھا، لیکن اب عام آدمی پارٹی یہ سیٹ کانگریس کے لیے چھوڑے گی۔ کانگریس ہریانہ کی ایک سیٹ عام آدمی پارٹی کو دے گی۔

دوسری جانب پنجاب میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے باہمی طور پر الگ الگ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی دراڑ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے گھر کی تلاشی لی

دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے امکان پر صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر، کیجریوال نے منگل کو کہا تھا کہ ‘بہت دیر ہو چکی ہے، یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ دیکھتے ہیں اگلے ایک دو دن میں کیا ہوتا ہے۔ دہلی کانگریس کے صدر ارویندر سنگھ لولی نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی دہلی کی تمام سات سیٹوں پر انتخابات کے لیے تیار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS