آسٹریلیا میں تباہ کن بارش، نظام زندگی درہم برہم

0

کینبرا (یواین آئی) : آسٹریلیا میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار تباہ کن بارشوں سے ایک بار پھر نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لزمور میں چار سو ملی میٹر بارش سے دریا ؤ میں طغیانی آگئی، سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل رواں ماہ سڈنی میں پانچ سو 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ جس سے لوگ بری طرح سے متاثر ہوئے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS