پاکستان میں اقلیتی برادری کی دو نابالغ لڑکیوں کا معاملہ

0

نئی دہلی:پاکستان میں اقلیتی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے حالیہ معاملے پر سخت احتجاج درج کرانے کے لیے وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز  دہلی میں پاکستا نی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا ۔ ذرائع کے مطابق ہندو اقلیتی برادری سے تعلق  رکھنے والی دو نا بالغ لڑکیاں شانتی  میگھواڑ اورسرمي میگھواڑ کا 14 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا ۔ وہ پاکستان میں سندھ کے تھر پارکر علاقے میں عمر گاؤں کی رہنے والی ہیں ۔ ایک  دیگر واقعہ میں ایک اور نابالغ لڑکی مہک کو 15 جنوری کو صوبہ سندھ کے  جیکب  آباد ضلع سے اغوا کر لیا گیا تھا ۔ ذرائع  کے مطابق اقلیتی ہندو برادری کی نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے معاملے میں پاکستانی افسر کو مطلع کیا گیا ہے اور پاکستان میں ہندو برادری نے ان واقعات کو شرمناک قرار دیتے  ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ہندوستان  کی جانب سے بھی ان واقعات کی سخت مذمت کی گئی ہے اور  نابالغ  لڑکیوں کو ان کے  اہل خانہ کے پاس جلدازجلد بحفاظت واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS