کاروالہو کے آخری لمحات کے گول کی بدولت لیور پول کی جیت

0

لندن(ایجنسیاں) : متبادل کھلاڑی کاروالہوفابیو نے انجوری ٹائم کے بالکل آخری لمحات میں گول کرکے لیور پول کو سنسنی خیز مقابلے میں 2-1سے فتح دلادی۔ اپنی 20 ویں سالگرہ کے ٹھیک ایک دن بعد، متبادل کاروالہو نے کارنر کک کے دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریب سے گول داغ کر ٹیم کی جھولی میں تین قیمتی پوائنٹس ڈال دیئے۔ اینفیلڈ میں کھیلے گئے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول کی ٹیم اس وقت خسارے میں چلی گئی جب میچ کے 38ویں منٹ میں الیکزینڈر اساک نے شاندار گول داغ دیا۔ وقفہ تک لیور پول کی ٹیم برابری کا گول نہیں داغ سکی۔ حالانکہ اس دوران محمد صلاح اور رابرٹو فرمینو نے کئی کوششیں کیں لیکن کامیابی نہیں ملی۔ تاہم میچ کے 61ویں منٹ میں محمد صلاح کے عمدہ پاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رابرٹو فرمینو نے برابری کا گول داغ دیا۔ اس کے بعد لیور پول کی ٹیم نے دبائو بناتے ہوئے کئی حملے کیے لیکن برتری نہیں ملی۔ کوچ نے کئی متبادل اپنائے تاہم سب حربے ناکام ہوتے گئے۔ پانچ منٹ کے اضافی وقت میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا ریفری نے میچ ختم نہیں کیا اور اسٹپیج ٹائم مزید تین منٹ بڑھ گیا اس دوران آٹھویں منٹ میں لیور پول کو کارنر ملا جس پر نوجوان کھلاڑی کاروالہو نے گول کرکے ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلادیا۔ لیور پول کی پانچ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور ٹیم 8پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS