کوہلی جیسے عظیم کھلاڑی کو فارم میں واپس آنے میں اتنا وقت نہیں لگنا چاہئے :کپل دیو

0

نئی دہلی (یواین آئی) : ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ وراٹ کوہلی کو دوبارہ فارم میں آنے میں کافی وقت لگ رہا ہے ۔ ان جیسے عظیم کھلاڑی کو فارم میں آنے میں اتنی دیر نہیں لگنی چاہیے ۔ لیجنڈز لیگ کرکٹ میچ 16 ستمبر کو کولکتہ میں انڈیامہاراجہ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے صدر گانگولی مہاراجہ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ اس میچ سے ہونے والی کمائی کپل دیو کی این جی او کو جائے گی۔ ان کی این جی او لڑکیوں کی تعلیم پر کام کرتی ہے ۔ کپل نے کہا کہ ملک میں خواتین کے کھیلوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ خواتین کھلاڑی بہت سے کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہیں ہمارے تعاون کی ضرورت ہے ۔
کوہلی نے پچھلے 3 سالوں سے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری نہیں بنائی ہے ۔ انکی خراب فارم پر کپل نے کہا، ‘کوہلی جیسے لیجنڈ کو فارم میں واپس آنے میں اتنا وقت نہیں لگانا چاہیے ۔ ضروری نہیں کہ وہ فارم حاصل کرنے کے لیے سنچری اسکور کریں۔ انہیں صرف ایک موثر اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے ۔
کپل دیو نے کہا، ہاردک کی ٹیم میں واپسی اور فارم نے ہندوستانی ٹیم کو بہت مضبوط بنا دیا ہے ۔ میں جڈیجہ کے لیے بھی یہی کہوں گا۔ دونوں بہترین گیند باز اور بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین فیلڈر بھی ہیں۔ کپل نے کہا، ‘کپتانی میں اتنے تجربات نہیں کرنے چاہئیں۔ کپتانی میں بہترین متبادل استعمال کرنا چاہیے ۔ پنت کو ایک وقت میں کپتان بنا دیا جاتا ہے اور پھر انہیں ایشیا کپ میں پلیئنگ 11 میں بھی شامل نہیں کیا جاتا ہے۔ یہ کس قسم کا تجربہ ہے ؟ اس سے کھلاڑی کا حوصلہ کم ہوتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS