گارشیا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

0

فورٹ ورتھ (یو این آئی) فرانس کی کیرولین گارشیا نے آریہ سبالینکا کو 7-6(4), 6-4 سے شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز چیمپئن شپ کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔29 سالہ گارشیا نے اس سال جتنے بھی فائنل کھیلے ہیں جیت چکے ہیں۔ اگرچہ انہیں سبالینکا کے خلاف پہلے سیٹ میں سخت جدوجہد کرنا پڑی لیکن انہوں نے دوسرا سیٹ آسانی سے جیت لیا۔ میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں، گارسیا نے کہا: “یہ یقینی طور پر بہت خوشی کی بات ہے ۔ ہم نے سال بھر جو کام کیا اس پر واقعی فخر ہے ۔ یہ ایک شاندار میچ تھا۔ میں اپنا سب سے بڑا ٹائٹل جیت کر واقعی خوش ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS