منی پور کو سی اے اے کے دائرے سے باہر کرنے کو کابینہ کی منظوری

0

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے منی پو ر کے مقامی لوگوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے التزامات سے تحفظ دینے کے لئے بنگال ایسٹرن فرنٹیئر ریگولیشن (بی ای ایف آر)1873میں ترمیم سے متعلق صدر کی طرف سے جاری  ایڈاپٹیشن  قوانین (ترمیمی)آرڈر 2019کو آج منظوری دے دی  جو سابقہ تاریخ سے نافذ ہوگا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظور کیا گیا۔ اس سے بی ای ایف آر میں ضروری تبدیلی کی جاسکیں گی اور منی پور کے مقامی لوگوں کو سی اے اے کی شقوں سے تحفظ ملے گا اور وہ اس کے دائرے سے باہر ہوجائیں گے۔
صدر نے یہ آرڈر آئین کے آرٹیکل 372کے کلاز (2) کے تحت جاری کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS