سی اے اے بھی ہومنسوخ:این پی پی

0
thebulletinhub.com

میگھالیہ کی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) نے آج یہاںاین ڈی اے کے اتحادیوں کی میٹنگ میں پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے سی اے اے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔این پی پی سے لوک سبھا رکن اگاتھا سنگما نے میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا۔ سنگما نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ حکومت نے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے زراعت سے متعلق قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ، میں نے ان سے شمال مشرق کے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی اے اے کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اپنا دل کی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے میٹنگ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مسئلہ اٹھایا۔ اجلاس میں حکومت کے اتحادیوں نے پارلیمنٹ کے کام کو احسن طریقے سے چلانے کیلئے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل بی جے پی کی پارلیمانی ایگزیکٹیو پارٹی کا اجلاس بھی ہوا۔ پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اجلاس کے دوران موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مسائل پر بشمول زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی تنازع جیسے مسائل پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔
اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS