’جب تک دنیاہائپر میزائل ٹیکنالوجی تک پہنچے گی، توڑ کر چکے ہوں گے‘

0
www.bbc.com

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر ہے اور جب تک دوسرے ممالک اس تک پہنچیں گے تو امکان یہی ہے کہ ہمارے پاس وہ ٹیکنالوجی ہو کہ ہم ان ہتھیاروں کا توڑ کر سکیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ولادیمیر پوتن نے اتوار کو ’روس۔ نئی تاریخ‘ نامی دستاویزی فلم کے ایک حصے کے طور پر نشر کیے گئے تبصروں میں کہا کہ اگر جنگی وار ہیڈز اور ان کے کیریئرز کی تعداد کی بات کی جائے تو روس اور امریکہ میں تقریباً برابری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’لیکن جدید ترین ہتھیاروں کی تیاری میں یقیناً ہم سب سے آگے ہیں۔‘ روس اپنے روایتی ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن کے لحاظ سے بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ مستقبل میں دیگر عالمی طاقتوں کے پاس بھی اسی طرح کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی ہوں گی۔ ’جب ان کے پاس یہ ہتھیار ہوگا تو اس بات کا بہت امکان ہے کہ ہمارے پاس اس کا مقابلہ کرنے کے وسائل ہوں گے۔‘ ولادیمیر پوتن نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ روس کے زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کے تجربات مکمل ہونے کے قریب ہیں اور بحریہ کو 2022 میں ترسیل شروع ہو جائے گی۔ بعض مغربی ماہرین نے روس کے ہتھیاروں کی جنریشن کی جدیدیت پر سوال اٹھایا ہے تاہم یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ہائپر سونک میزائلوں کی رفتار، آسانی سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ایسی چیزیں ہیں جو اس کو روکنا مشکل بنا دیتی ہیں۔ ہائپر سونک میزائل فضا میں آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ یا تقریباً 62 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS