6ریاستوں کی 7اسمبلی سٹیوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان، 3نومبر کو ووٹنگ

0

نئی دہلی (ایجنسی): الیکشن کمشین آف انڈیا نے 6ریاستوں کی 7اسمبلی الیکشن سٹیوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی لسٹ کے مطابق اس سبھی سیٹوں پر 3نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ نتیجے کا اعلان 6نومبر کو کیا جائے گا۔ جن 7اسمبلی سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔ ان میں بہار کی 2اور مہاراشٹر، اترپردیش، ہریانہ، تلنگانہ، اڈیسہ کی ایک ایک سیٹیں شامل ہیں۔
بہار کی موکامہ اور گوپال گنج،مہاراشٹر کی اندھیری ایسٹ، ہریانہ کی ادم پور، تلنگانہ کی مونو گوڑ، اترپردیش کی گولا گوکرن ناتھ اور اڈیسہ کی دھام نگر سیٹیں پر ضمنی الیکشن ہونا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS