شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

0

سری نگر: (یو این آئی)جنوبی ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ ہف شرمال گاوں میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز پہاڑی ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ ہف شرمال علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ فوج نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS