بلندشہر:سڑک حادثے میں دو کی موت

0

بلندشہر:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے رام گھاٹ علاقے میں تیزرفتار ٹرک کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی
ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کاس گنج کے تھانہ ڈھولنا کے گاؤں رحمت پور باشندہ بھگوان سنگھ بیوی پریم وتی(48) اور دھیوتا یوگیش(02)عرف یوگی کے ساتھ
اسکوٹر پر سوار ہوکر ہفتہ کی دیر رات رام گھات تھانہ علاقے کے گاؤں رامپور دیوی جاگرن میں شرکت کرنے گئے تھے کہ رام پور گاؤں سے پہلے ہی سامنے سے تیز
رفتار ایک ٹرک نے اسکوٹر کو روند دیا۔اس حادثے میں پریم وتی اور اس کی گود میں بیٹھے یوگیش عرف یوگی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بھگوان سنگھ کو معمولی چوٹیں
آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS