بی ایس پی نے اترپردیش میں انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی

0
image:business-standard.com

لکھنؤ : (یو این آئی) اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعرات کو اپنے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ چار اضلاع کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے جاری فہرست میں بی ایس پی نے مول چندر چوہان کو بجنور ضلع کی دھام پور سیٹ کے لیے امیدوار بنایا ہے جب کہ محمد رضوان مرادآباد ضلع کی کندرکی سیٹ پر بی ایس پی کے امیدوار ہوں گے۔ بی ایس پی نے بریلی ضلع کی نواب گنج سیٹ سے یوسف خان کو، فرید پور (محفوظ) سیٹ سے شالنی سنگھ اور بریلی سیٹ سے برہمانند شرما کو امیدوار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ چندرکیتو موریہ شاہجہاں پور ضلع کی ددرول سیٹ پر بی ایس پی کے امیدوار ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS