بی ایس ڈی یو طلباء نے تھری اِن وَن کووڈ سیفٹی ڈیوائس ایجاد کی

0

جے پور :ایسے وقت میں جب عالمی وبا کوروبنا وائرس(کووڈ-19)نے ملک بھر کو خطرے میں مبتلا کر رکھا ہے،اسی دور میں انڈین اسکل ڈیولیپمنٹ یونیورسٹی(بی ایس ڈی یو)میں اسکولآف انٹرپرینیورشپ اسکلس کے طلباء نے ڈاکٹرروی کمار گوئل کی صلاح کے تحت ایک ایسی تھری ان ون کووڈ19 سیفٹی ڈیوائس ایجا کی ہے جو ایک ہی بار میں انسانی جسم کا درجہ حرارت لیتا ہے،موجودگی درج کرتا ہے اور سینیٹائزر ریلیز کرتا ہے۔
یہ آلہ شمشی اور کریڈ توانائی کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئیاپنے کام کو انجام دیتا ہے۔اس نرالی ڈیوائس میں مشین میں باڈی ٹمپریچر سینسنگ یونٹ ہے،ساتھ ہی ایک آٹو میٹک ہینڈ سینیٹائزر ڈسپینسنگ یونٹ،ایک ڈسپلے،فیس رِکگریشن کے لئے ایک کیمرہ،ایک وائرلیس کمیونیکیشن پینل،ایک الارم سسٹم،ایک پاور سپلائی اور ایک پروسیسنگ یونٹ بھی ہوتی ہے،جس سے یہ ایک بہت ہی کارآمد مشین ثابت ہوتی ہے۔
پیٹنٹ کی اشاعت تجارت اور وزارت صنعت۔حکومت ہند کے ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ کے کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس کے پیٹنٹ آفس جرنل میں 26 جون 2020 کو کی گئی ہے۔اس ہائی بریڈ آٹومیٹک سینی ٹائزر ڈسپینسنگ ڈیوائس ود ہیومن باڈی ٹیمپریچر ڈٹکشن اینڈ مانیٹرنگ‘عنوان کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔
بی ایس ڈی کے ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر اچنتیہ چودھری نے کہا،”کورونا وائرس کے قہر کے دوران ہمارے طلباء نے اپنی توانائی کا استعمال ایسی انوکھی، تخلیقی اور شاندار ایجادات کی سمت میں کیا،جنہیں ہمیں ’نیو نارمل‘کے دوران اپنی زندگی میں اڈجسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔جس طرح سے ہمارے طلباء تخلیقی طور سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہے ہیں اور خود کفیل ہندوستان کی جانب گامزن ہیں،یہ دیکھ کر ہمیں خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS