غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت سے بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ افسردہ ہوگئیں

0
غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت سے بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ افسردہ ہوگئیں۔۔۔۔۔۔ تصویر: انسٹراگرام
غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت سے بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ افسردہ ہوگئیں۔۔۔۔۔۔ تصویر: انسٹراگرام

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ کو بھی غزہ کے معصوم بچوں کی المناک موت نے افسردہ کردیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم کو شیئر کیا ہے جس میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔

نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی ڈالی ہے جس سے ان کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔

غزہ پر ایک ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں: تیونس کی ٹینس اسٹار اُنس جابر فلسطینی بچوں کو یاد کرکے رونے لگیں، انعامی رقم کا کچھ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

پربمباری سے زخمی طبی امداد سے محروم ہیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں 152 فلسطینی شہید اور 2100 زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS