شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں نالے سے لاش بر آمد

0

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں جمعرات کی صبح ایک نالے سے ایک لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے سلام آباد علاقے کے نزدیک جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے جبلہ نالے سے ایک لاش بر آمد کی۔
متوفی کی شناخت الطاف احمد ولد شیر احمد ساکن گوہالن اوڑی کے بطور کی گئی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ الطاف احمد غالباً مویشی چروانے کے دوران نالے میں گر گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS