کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ، 24 گھنٹوں میں 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز اور3،874 ہلاکتیں

0

نئی دہلی : (یواین آئی) ملک میں کوروناوائرس (کووڈ ۔19) کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم اسی عرصہ کے دوران دوران 3.69 لاکھ سے زائد مریضوں نے اس جان لیوا وائرس کو شکست دی ہے۔ جبکہ تقریبا چارہزار لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
دریں اثنا ملک میں 11 لاکھ 66 ہزار 90 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک 18 کروڑ 70 لاکھ نو ہزار 792 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،76،070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 400 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 69 ہزار 77 مریض صحت مند بھی ہوئے جس کے بعد اب تک 2،23،55،440 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.74 فیصد ہوگئی ہے
اسی مدت کے دوران ایکٹیو کیسز میں 96،841 کی کمی سے یہ تعداد 31 لاکھ 29 ہزار 878 رہ گئی ہے۔
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3،874 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،87،122 ہوگئی۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 12.14 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.11 فیصد ہے۔
ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 18020 سے گھٹ کر 404229 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 51،457 مزید مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 4978937 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 594 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84371 ہوگئی ہے۔
ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیوکیسز کی تعداد 15763 سے گھٹ کر 332226 رہ گئی اور48413 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1894518 ہوگئی جبکہ مزید 112 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6724 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 16138 سے گھٹ کر 558911 رہ گئی ہے۔ اسی دوران مزید 468 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 23306 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1724438 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5816 تک کم ہوئی ہے اور اب اس کی مجموعی تعداد 45047 رہ گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اس جان لیوا وبا سے 235اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22346 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 1339326 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ملک کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1164 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 46946 رہ گئی ہے ، جبکہ اب تک 3037 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے ریاست میں 490620 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1765 سے گھٹ کر 209736 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1279110 تک جا پہنچی ہے جبکہ 9686 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10647 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 253576 ہوگئی ہے اور اب تک 18734 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 1426915 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12763 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد گھٹ کر 123579 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 18352 متاثرہ افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک اور 1502918 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں جان لیوا کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 4514 سے گھٹ کر 85868 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 833161 مریض شفایاب جبکہ اس موذی وبا کی وجہ سے 146 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 12182 ہوچکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5360 سے گھٹ کر 77607 ہوگئی ہے اور اب تک 662949 افراد صحت مند جبکہ اس مہلک وبا کی وجہ سے 7227 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1778 سے گھٹ کر 70499 رہ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 434930 جبکہ اب تک 12525 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3826 سے گھٹ کر 92617 رہ گئی ہے اور اب تک 9340 افراد لقمہ اجل جبکہ اب تک 669490 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست ہریانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5156 سے گھٹ کر 70758 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 7076 افراد ہلاک جبکہ اب تک 638673 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 302 سے گھٹ کر 131491 ہوچکے ہیں اور اس وباکی زد میں آنے سے اب تک 13733 افراد لقمہ جبکہ ریاست میں اب تک 1045643 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16088 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 58611 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4143 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 607420 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس‘کووڈ19‘ سےملک میں ابھی تک ریاست راجستھان میں 7219 ، اتراکھنڈ میں 5132 ، جھارکھنڈ میں 4654 ، جموں و کشمیر میں 3293 ، اڑیسہ میں 2357، ہماچل پردیش میں 2529 ، آسام میں 2344 ، گوا میں 2228 ، پڈوچری میں 1241 ، چنڈی گڑھ میں 656 ، منی پور 635 ، تری پورہ میں 453 ، میگھالیہ میں 379 ، سکم میں 214 ، ناگالینڈ میں 234 ، لداخ میں 171 ،انڈمان نکوبار میں 95، اروناچل پردیش میں 89 ، میزورم میں 30 ، لکشدیپ میں 16اور دادر نگر حویلی دمن دیو میں چار مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS