گجرات: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ اور آتشزدگی، نو ہلاک 50 جھلسے

0

گجرات کے ضلع بھروچ کے دھیج میرین علاقے میں ایک کیمیکل کمپنی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں نو افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس انسپکٹر وی ایل گاگیا نے جمعرات کے روز کہا کہ بدھ کو دھیج جی آئی ڈی سی میں مقیم یشسوی رسائن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ری ایکٹر میں اچانک دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک نو لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور دیگر50 جھلسے ہوئے افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
محکمہ فائر برگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ کڑی مشقت کے بعدآج آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ لیکن فائر بریگیڈ کے ملازمین ابھی بھی دھواں ہٹانے میں مصروف ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS