بی جے پی کے سیاسی حریف نشانے پر : سنجے راوت

0
indianexpress.com

ممبئی (پی ٹی آئی) : مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ پر شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بدھ کو کہاکہ مرکزی جانچ ایجنسیاں ’مافیا‘ کی طرح بی جے پی کے ان سیاسی حریفوں کو نشانہ بنارہی ہیں، جنہوں نے ان کے جھوٹ کو اجاگر کیاہے۔سنجے راوت نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’یہ مہاراشٹر سرکار کیلئے ایک چیلنج ہے۔ مرکزی ایجنسیاں مافیا کی طرح بی جے پی کے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنارہی ہے، جو ان کے جھوٹ کو اجاگر کرتے ہیں، لیکن سچ کی جیت ہوگی اور لڑائی جاری رہے گی۔‘ شیوسینا کے ترجمان نے کہاکہ یہ (پرانے معاملے نکال کرلوگوںکو نشانہ بنانا ) 2024 تک جاری رہے گا اور اس کے بعد انہیں نتیجہ بھگتنا ہوگا۔راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے کہاکہ کچھ سال قبل بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ کریٹ سمیا نے کچھ لیڈروں کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی، جو اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS