نئی دہلی (ایجنسیاں):گجرات اسمبلی انتخابات میں یکساں سول کوڈ کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔ اس کڑی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اب کہا ہے کہ بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کے لیے پرعزم ہے، لیکن بحث و مباحثہ کے بعد۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جن سنگھ کے دنوں سے ہی ملک کے عوام سے یہ وعدہ کیا ہے۔ایک سیکولر ملک کے لیے بھی قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ملک اور ریاست سیکولر ہیں تو قوانین مذہب کی بنیاد پر کیسے ہوسکتے ہیں؟ ہر ایک کے لیے پارلیمنٹ یا ریاستی مقننہ کے ذریعے پاس کردہ قانون ہونا چاہیے۔ امت شاہ نے ٹائمز ناو¿ سمٹ میں دعویٰ کیا کہ دستور ساز اسمبلی کے عہد کو وقت کے ساتھ فراموش کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی یکساں سیول کوڈ کے حق میں نہیں ہے۔ جمہوریت میں بحث ضروری ہے۔ اس مسئلہ پر کھلی اور صحت مند بحث کی ضرورت ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.