بی جے پی کا چاروں ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان

0

بھوپال، (یو این آئی): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کھنڈوا پارلیمانی ضمنی الیکشن کے لیے گیانیشور پاٹل
اور پرتھوی پور، رَیگاؤں اوت جوبٹ اسمبلی ضمنی الیکشن کے لیے علیٰ الترتیب ڈاکٹر شیشوپال سنگھ یادو، محترمہ پرتیما
باگری، اور محترمہ سُلوچنا راوت کو امیدوار نامزد کیا۔
بی جے پی کی مرکزی قیادت نے نوراتری کے آغاز پر پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ کھنڈوا پارلیمانی ضمنی الیکشن
میں دنیشور پاٹل بطور ایک نیا چہرہ سامنے آئے ہیں۔ وہاں سے ، بی جے پی کے سینئر لیڈر نند کمار سنگھ چوہان کے بیٹے
ہرش چوہان اور سابق وزیر ارچنا چِٹنِس نے بھی دعوی پیش کیا تھا۔ لیکن دونوں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے مسٹر پاٹل کے
نام پر اتفاق رائے ہو گیا۔
اسی طرح ضلع نواڑی میں پرتھوی پور اسمبلی ضمنی الیکشن کے لیے ڈاکٹر شیشوپال سنگھ یادو پر داؤں کھیلا ہے۔ سابق وزیر
جگل کشور باگری کے خاندان سے پرتیما باگری کو ضلع ستنا کے رائےگاؤں (ایس سی) سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ
حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر علی راج پور ضلع کی جوبٹ (ایس ٹی) سیٹ سے بی جے پی میں شامل ہونے والے قبائلی رہنما
محترمہ سلوچنا راوت کو میدان میں اتارا ہے۔
کانگریس پہلے ہی ان چار نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ کھنڈوا میں اس نے سابق رکن اسمبلی راجن
نارائن سنگھ پورنی ، پرتھوی پور نیتیندر سنگھ راٹھور ، رائےگاؤں میں ، محترمہ کلپنا ورما اور جوبت میں کانگریس کےضلع
صدر مہیش پٹیل کو نامزد کیا ہے۔
ضمنی الیکشن کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کرانے کا عمل یکم اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور اس کی آخری تاریخ کل یعنی
جمعہ ہے۔ اب تک مرکزی امیدواروں کی جانب سے ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کے
امیدوار آج سے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ ان کی جانچ پڑتال 11 اکتوبر کو ہوگی اور واپس لینے کی تاریخ 13
اکتوبر تک مقرر ہے۔ چاروں حلقوں میں پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 02 نومبر کو ہوگی۔
ضمنی الیکشن میں کھنڈوا میں سینئر رہنما نند کمار سنگھ چوہان (بی جے پی) ، پرتھوی پور میں سابق وزیر برجندر سنگھ راٹھور
(کانگریس) ، رَیگاؤں میں سابق وزیر جگل کشور باگری (بی جے پی) اور جوبٹ میں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی کلاوتی
بھوریا کے سبب ضمنی الیکشن کروانے پڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS