image:newindianexpress.com

کلکتہ : (یو این آئی) شمالی 24پرگنہ کے کمر ہٹی اسمبلی حلقے میں بوتھ نمبر 107پر بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ ابھیجیٹ سامانتا کی موت کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی ہے ۔دوسری جانب بدھان نگراسمبلی حلقے کے شانتی نگر میں ترنمو ل کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔
مجموعی طور پر پانچوے مرحلے میں 45سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے ۔ایک اندازے کے مطابق دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ ہوئی ہے
دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے شخص کے بھائی نے الزام عاید کیا ہے کہ ان کا بھائی کئی گھنٹے تک بوتھ پڑے رہے کوئی بھی مدد کرنے کو سامنے نہیں آیا اورنہ ہی قریبی اسپتال میں پہنچایا ۔
بدھان نگر کے تحت شانتی نگر میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے مابین پتھراؤ اور اینٹیں برسائی گئیںہیں ۔دونوں سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزام عاید کیا ہے کہ ووٹروں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بی جے پی امیدوار سبیاساچی دتہ نے الزام عاید کیا ہے کہ ترنمو ل کانگریس کے لوگ ہنگامہ آرائی کررہے ہیں اور ووٹنگ کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
ندیا کے سانتی پور میں بھی ہنگامہ آرائی کی خبر ہے ۔تاہم مرکزی فورسیس پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا ہے ۔
جن 45حلقوں میںپولنگ ہورہی ہے ان میں شمالی 24 پرگنہ کی16 سیٹیں ،مشرقی بردوان کی 8 ، ندیا کی 8،جلپائی گوڑی کی 7،دارجلنگ میں پانچ اور کالمپونگ کی ایک سیٹ شامل ہے ۔ 1.13کروڑووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے 342 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں،
سلی گوڑی کے میئر اور بائیں محاذ کے رہنما اشوک بھٹاچاریہ سمیت ،ریاستی وزیر براتیا باسو اور بی جے پی کے شیامک بھٹاچاریہ۔ ترنمول کانگریس کے سینئر وزیرگوم دیب کی قسمت کا فیصلہ ہورہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS